خبرنامہ سندھ

حیدرآباد:لڑکےاور لڑکی کی لاش کی کارسےبرآمد

حیدرآباد: (آئی این پی ) حیدرآباد میں گزشتہ دنوں نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاش کار سے ملنے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا ، پولیس کی جانب سے اب تک اس کیس میں کوئی پیش رفت نہ ہوسکی۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والے لڑکے مصطفیٰ رضا شیخ کے والد طفیل احمد شیخ کی مدعیت میں دوسرا مقدمہ درج کیا گیا ہے،اس سے پہلے مقتول لڑکی بینظیرقادری کے والدین کی مدعیت میں تھانہ حسین آباد میں درج کیا گیا تھا، دونوں مقدمات نامعلوم افراد کیخلاف درج کیے گئے۔ 17 جون کو حسین آباد کے علاقے میں ایک کار سے نوجوان لڑکے اور لڑکی کی لاشیں ملی تھیں، دونوں مقتولین نجی یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول لڑکے کی پوسٹمارٹم رپورٹ کے مطابق موت زہرخورانی سے ہوئی تھی، کیس کی گتھی سْلجھانے کیلئے پولیس کی تحقیقات جاری ہے۔