خبرنامہ سندھ

حیدرآباد اور جہلم میں ٹرین حادثات، کوئی نقصان نہیں ہوا

حیدرآباد /جہلم (ملت + آئی این پی) حیدرآباد اور جہلم میں دو ٹرین حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ حیدرآباد میں گرین لائن کا انجن ٹریک سے اتر گیا جبکہ دریائے جہلم پْل پر بریک لگانے کے دوران خیبر میل کا ڈبہ ٹریک سے اترا ۔ ریلوے حکام کے مطابق حیدرآباد اسٹیشن کے قریب کراچی سے راولپنڈی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کا انجن ٹریک سے اترگیا تاہم حادثے میں کوئی نقصان نہیں ہوا ۔ گرین لائن کو دوسرے انجن کے ذریعے روانہ کردیا گیا ۔ دوسری جانب دریائے جہلم پْل پر خیبر میل کا ایک ڈبہ ٹریک سے بریک لگانے کے دوران ٹریک سے اترگیا، حادثے میں کسی قسم کے نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔ ریلوے حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے بعد خیبر میل کو روانہ کیا گیا