خبرنامہ سندھ

حیدرآباد: بجلی کی بندش کیخلاف شہریوں کا احتجاج

حیدرآباد: (آئی این پی) پکا قلعہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گزشتہ پانچ روز سے بجلی کی بندش کے خلاف علاقے کے لوگوں کی بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ جس میں مرد، خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ پکا قلعہ چوک پر مظاہرین نے روکاوٹیں ڈال کر ٹریفک بلاک کر دیا۔ مظاہرین حیسکو انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ مشتعل مظاہرین نے ٹائر، لکڑیاں اور کچرہ نزر آتش کر دیا۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ پانچ روز سے علاقے کا ٹرانسفارمر خراب ہوگیا ہے جس کو حیسکو انتظامیہ تبدیل نہیں کر رہے۔