حیدر آباد (آئی این پی) پولیس کے مطابق لیاقت کالونی میں ایک فلور مل کے مالک نے اپنے ملازم جمیل احمد کو شدید تشدد کے بعد مل کے کمرے میں قید کر دیا۔ جمیل کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بازیاب کرا لیا۔ تشدد کے شکار مل ملازم کوہسپتال سے ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا۔ دوسری جانب تھانہ سخی پیر پولیس نے مقدمہ درج کر کے فلور مل مالک شریف کو گرفتار کر لیا ہے۔