حیدرآباد:(اے پی پی)شہر کےمختلف علاقوں میں پانی کی پائپ لائنوں سےصاف پانی کے بجائے سیوریج کا پانی آنے لگا۔اس مشکل کے باعث شہری مہنگے داموں پانی خرید کر پینے پرمجبورہوگئے۔ سندھ کے دوسرابڑےشہرحیدرآبادمیں پینےکےصاف پانی کاحصول مشکل ہوگیا ہے۔گھر میں آنے والا پانی بھی گندا نکلا۔لطیف آبادگیارہ نمبر،ایوب کالونی سمیت شہر کےمختلف علاقوں کے لوگ مضر صحت پانی پینے لگے۔مساجد میں نمازیوں کووضو کے لیے بھی صاف پانی میسر نہیں ۔ اس معاملے پر واسا حکام موقف دینے کو تیار نہیں ہیں۔