حیدرآباد:(آئی این پی )شہرمیں قبضہ مافیانےسرکاری زمینوں کوکوڑیوں کےدام بیچناشروع کردیا۔چڑیا گھراورقبرستان بھی قبضہ مافیا کی زد میں آگئے۔ حیدرآباد میں قبضہ مافیا نے پنجے گاڑھ دئے ہیں۔ محکمہ ایریگیشن اور ریونیو کے ایک سو تیس پلاٹس پر قبضہ ہوگیاہے۔چڑیا گھر کے تین سو گز کے اسی پلاٹس پندرہ کروڑ روپےمیں بیچ دئے گئے۔قبرستان کی ایک ہزار ایکڑ زمین بھی فروخت کردی گئی ہے۔ شہر کی ہزار ایکڑ اراضی پر قبضہ ہوگیا لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی۔ شہری کہتے ہیں کہ جب سرکاری زمین ہی محفوظ نہیں تونجی اراضی کا تو اللہ ہی مالک ہے۔