حیدرآباد:(اے پی پی) حیدرآباد میں ایم کیو ایم کے کارکنوں نے اپنے قائد سے اظہار یک جہتی کے لیے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالیں۔ایم کیو ایم کے کارکنوں نے شہر کے مختلف مقامات سے ریلیاں نکالی،تمام ریلیاں پریس کلب کے سامنے جمع ہوئیں،پریس کلب کے سامنے منعقد اجتماع میں اراکین اسمبلی،ارکان رابطہ کمیٹی اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کو مصبوط بنائے گی،قائد تحریک نے ملک کے خاطر قربانی دی اور جلاوطن ہوئے،مقررین کا کہنا تھا کہ اُن کو منزل نہیں قائد کی فکر ہے۔