حیدر آباد:(اے پی پی) گاؤں ہوسڑی شاہ میں دوسری شادی کرنے پر بیٹے نے اپنی ماں کو قتل کردیا۔حیدرآباد کے قریب گاؤں ہوسٹری شاہ میں کامران نامی نوجوان نے دوسری شادی کرنے پر اپنی ماں 40 سالہ نصیبہ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا اور فرار ہو گیا۔ خاتون کی لاش کو قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہےکہ نصیبہ کے پہلے شوہر کی وفات ہو گئی تھی جن سے ان کے 3 بچے تھے تاہم چند ماہ قبل ہی نصیبہ نے دوسری شادی کی تھی جس پر کامران خوش نہیں تھا اور پھر آج اس نے طیش میں آکر انتہائی قدم اٹھا لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی گرفتاری کے لئے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔