خبرنامہ سندھ

حیدر آباد کے قریب 2 آئل ٹینکرز میں تصادم سے آگ بھڑک اٹھی

حیدر آباد:(ملت+اے پی پی) سپر ہائی وے پر دو آئل ٹینکرز میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے پولیس موبائل سمیت متعدد گاڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حیدر آباد کے قریب سپر ہائی وے پر 2 آئل ٹینکرز میں تصادم کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے 2 سوزکی پک اپس اور ایک پولیس وین کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ حادثے میں 8 افراد جھلس کر زخمی ہوئے جس میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لئے سول اسپتال حیدر آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔