خبرنامہ سندھ

حیسکو کی کارروائیاں، 600 سے زائد ٹرانسفارمرز اتارلیے

حیدرآباد:(اے پی پی)حیسکو انتظامیہ نے اربوں روپے کی واجبات کی وصولی کے لیے مختلف علاقوں سے 600 سے زائد ٹرانسفارمرز اتارلیے ہیں۔ حیسکو کے اس اقدام شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔وفاقی حکومت نے فرمان جاری کردی کہ بجلی وہاں فراہم کی جائے گی جہاں بجلی چوری نہیں ہوگی۔ احکامات آنے کی دیر تھی کہ حیسکو انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی اور اس نے ڈیفالٹر علاقوں سے ٹرانسفارمرز اتارنے شروع کردیے۔ ٹرانسفارمرز اتارنے سے ایسے صارفین بھی متاثر ہورہے ہیں جو اپنا بجلی کا بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں۔حیسکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 65 ارب روپے کے بقایاجات کی وصولی کے لیے ری کوری مہم جاری ہے، نجی صارفین 29 ارب روپے کے نادہندہ ہیں، مہم کے دوران اب تک 200 گائوں اور 150 ٹیوب ویلز کے کنکشن منقطع کیے ۔ اب تک حیسکو نے حیدرآباد ، قاسم آباد ، لطیف آباد سمیت اندرون سندھ کے مختلف علاقوں سے600 سے زائد ٹرانسفارمرز اتار لیے ہیں ۔ اس صورتحال میں شہریوں کا حیسکو کے خلاف احتجاج روز کا معمول بن گیا ہے