خبرنامہ سندھ

خالد شمیم کے حکم پر 12 مئی کو ٹارگٹ کلنگ کی

کراچی: (ملت+اے پی پی) ملیر سے چند روز قبل گرفتار ٹارگٹ کلر طاہر رسول عمران فاروق قتل کیس میں گرفتار ملزم خالد شمیم کا قریبی ساتھی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق، طاہر رسول نے خالد شمیم کے ساتھ مل کر ٹارگٹ کلنگ کی وارداتیں کیں۔ محالفین کو قتل کرنے کے لئے زہر کے انجکشن بھی لگائے اور خالد شمیم کے حکم پر 12 مئی کو مخالف جماعت کے دو کارکنوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔ طاہر رسول نے بتایا کہ 2013ء میں متحدہ قومی موومنٹ ملیر کے الیکشن سیل کا انچارج رہا اور اس نے ایم کیو ایم کے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کو کامیاب کرانے کے لئے سینکڑوں جعلی ووٹ ڈالے۔