ختلف علاقوں میں پولیس کارروائی, 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ایک گرفتار
کراچی:(ملت آن لائن) ایس پی لانڈھی کے مطابق ہلاک ملزمان شہری سے لوٹ مار کرکے فرار ہورہے تھے، ملزموں کے قبضے سے اسلحہ،مسروقہ سامان اور موٹر سائکل برآمد کرلی گئی ہے تاہم ان کی شناخت نہیں ہو سکی ۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کرے ایک ملزم کو گرفتا رکرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمران عرف ارمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے اور اس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔