خبرنامہ سندھ

خفیہ ادارے دشمن کوچن چن کرختم کررہے ہیں:ڈاکٹرعشرت العباد

جامشورو (آئی این پی)گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہا ہے کہ خفیہ ادارے دشمن کوچن چن کرختم کررہے ہیں،ہمیں اپنی فورسز کی خدمات کویادرکھنااور سراہنا چاہیے۔ وہ ہفتہ کو یہاں لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل ہیلتھ اینڈسائنسزمیں کانووکیشن سے خطاب کررہے تھے۔گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہا کہ دشمن وہ ہے جونظر نہ آئے،ہم مشکل حالات سے گزررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم مشکل حالات پرقابوپارہے ہیں۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادنے کہا کہ خفیہ ادارے دشمن کوچن چن کرختم کررہی ہیں،ہمیں اپنی فورسز کی خدمات کویادرکھناچاہیے۔(اح)