خبرنامہ سندھ

خواب دیکھا ہےکہ اب سندھ حکومت کی کارکردگی بہترہوگی، منظوروسان

کراچی:(اے پی پی) اپنے خوابوں کے حوالے سے مشہور سندھ کے وزیر صنعت منظور وسان کہتے ہیں کہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ اب صوبائی حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی۔ منظوروسان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خواب دیکھا ہے کہ اب سندھ حکومت کی کارکردگی بہتر ہوگی اورسندھ کے لوگوں کو انصاف ملے گا، ہمارا یہ خواب اب پورا ہورہا ہے۔ منظوروسان نے انکشاف کیا کہ سائیٹ لمیٹیڈ کی گیارہ سو ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے، نوری آباد اور سپرہائی وے پر چائنہ کٹنگ کی گئی جس کی تحقیقات کے لئے کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں۔ محکمہ صنعت میں 700 ملازمین کی بھرتی اور وزارت کے بینکوں میں موجود فنڈزایک ارب سے کم ہوکر31 کروڑ 50 کروڑ ہوجانے کی بھی انکوائری کرائی جائے گی۔