خبرنامہ سندھ

خود کش حملہ آور کیسا ہوگا، سندھ پولیس کےماہرین نےبتا دیا

کراچی: (آئی این پی) سندھ پولیس کے ماہرین نے خودکش حملہ آور کو ناکام بنانے اور اس سے نمٹنے کے لئے گائیڈ لائن جاری کر دی۔ اعلیٰ افسران کو دی گئی بریفنگ میں خود کش حملہ آور کی علامات، کیفیت، علاقہ اور حلیہ کے متعلق آگاہ کیا گیا۔ خود کش حملہ آور کلین شیو اور مجمع کے لحاظ سے کپڑے پہنے ہوتا ہے اور اس کی ممکنہ عمر 12 سے 24 سال کے درمیان ہو سکتی ہے۔ خود کش حملہ آور کا ہدف عوامی اجتماع، عبادت گاہ، اہم سرکاری، غیرسرکاری تنصیبات ہو سکتی ہیں۔ خاتون خود کش حملہ آور حاملہ کے بھیس میں حملہ کر سکتی ہے۔