خبرنامہ سندھ

خیرپور: ریلوے ٹریک پردھماکہ، ٹرینوں کی آمدورفت معطل

خیرپور: (آئی این پی) رانی پور ریلوے اسٹیشن کے قریب دھماکہ ڈاؤن ٹریک پر کیا گیا۔ دھماکے کے باعث ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔ مختلف ٹرینوں کو سیٹھارجہ اور خیرپور ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سندھ کی کالعدم جماعت نے واقعے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔