خبرنامہ سندھ

داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس ناکارہ

کراچی: (اے پی پی) سیکورٹی خدشات کے باوجود سٹی کورٹ کراچی کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس ناکارہ ہو گئے ۔ سٹی کورٹ کراچی کے داخلی راستوں پر نصب واک تھرو گیٹس ناکارہ ہوگئے ہیں ۔ سیکورٹی خدشات کے باجود ناکارہ واک تھرو گیٹس کو درست کرنے پر توجہ نہیں دی گئی ۔ واک تھرو گیٹس سے لوگ گزرتے ہیں لیکن واک تھرو کا الارم نہیں بجتا ہے جس کے باعث ججز، وکلا اورسائلین پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں ۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ کی عدالتوں میں داخلے کے لیے دو گیٹس نصب ہیں ۔ ان گیٹس کو بھی کنکشن نہیں دیا گیا ہے ۔