خبرنامہ سندھ

درگاہ حملے میں مرنے والوں میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل

کراچی: (ملت+اے پی پی) ملک دشمنوں نے بلوچستان میں امن پر ایک اور بزدلانہ وار کر دیا ، درگاہ شاہ نورانی کےاندر خودکش حملے نے 52 افراد کی جان لے لی ، جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل تھی ، سو سے زائد زخمیوں کو کراچی اور حب کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ۔ امن دشمنوں نے درگاہ کو بھی نہیں بخشا ۔ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی نے کئی گھروں کے چراغ گل کر دئیے ۔ درگاہ شاہ نورانی کے اندر خودکش دھماکا ہوا ، درجنوں افراد لقمہ اجل بن گئے جس میں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے ، دہشتگردوں نے مغرب کے وقت درگاہ شاہ نورانی کے مرکزی دروازے پر اس وقت دھماکا کیا جب لوگ دھمال ڈال رہے تھے ۔ دھماکے کے بعد درگاہ میں بھگڈر مچ گئی اور قیامت صغریٰ کے مناظر دیکھے گئے ۔ دور دراز اور دشوار گزار پہاڑی علاقے کے باعث ریسکیو ادارے بروقت نہ پہنچ سکے ، زخمیوں کو کئی گھنٹے بعد ہسپتالوں میں پہنچایا جا سکا ۔ زیادہ تر زخمی کراچی اور حب کے ہسپتالوں میں منتقل کئے گئے ۔ دیگر شہروں میں بھی ایمرجنسی نافذ کی گئی ۔ دھماکے میں کسی کی گود اجڑی تو کوئی سر کا سایہ کھو بیٹھا ۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ جب وہ دھمال کے قریب پہنچے تو دھماکا ہو گیا جس سے اس کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی ۔ کمشنر قلات محمد ہاشم کا دھماکے سے متعلق کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کےمطابق دھماکا خود کش تھا ۔ دشمن آسان ہدف کو نشانہ بنا رہا ہے ، دھمال کے وقت مزار کے احاطے میں ساڑھے چار سو سے زائد زائرین موجود تھے ۔ دہشت گردوں کی ایک اور بزدلالہ کارروائی نے ہر آنکھ اشکبار کر دیا ۔ – See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/360780#sthash.1of1Q7gl.dpuf