خبرنامہ سندھ

دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سے فیصل آباد کیلئے روانہ

کراچی: (آئی این پی) عید خوشی کا نام ہے اور اگر یہ اپنوں کے ساتھ منائی جائے تو مزہ دوبالا ہو جاتا ہے۔ محکمہ ریلوے کی جانب سے چلائی جانے والی عید اسپیشل ٹرین کراچی سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہوئی تو 45 منٹ کی تاخیر کے باوجود مسافروں کے چہرے کھلے ہوئے تھے۔ پندرہ بوگیوں پر مشتمل دوسری عید اسپیشل ٹرین کے ذریعے 12 سو سے زائد مسافر اپنے پیاروں کے ساتھ عید منانے کے لئے روانہ ہوئے۔ پہلے روانگی میں تاخیر ہوئی اور پھر کوٹری اسٹیشن پر زکریا ایکسپریس کو پیش آنے والے حادثے کے باعث عید اسپیشل کو جھنگ شاہی ریلوے اسٹیشن پر روکے جانے کے باعث مسافر وں کو شدید مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین سے محکمہ ریلوے کو 12 لاکھ 35 ہزار روپے کی آمدنی ہوئی ہے۔