خبرنامہ سندھ

دونوں جماعتوں میں اتنی جلدی طلاق ہو جائے گی: منظور وسان

دونوں جماعتوں میں اتنی جلدی طلاق ہو جائے گی: منظور وسان
کراچی: (ملت آن لائن) بدلتے موسم میں کراچی کی سیاست میں تیزی سے تبدیلی، متحدہ رہنما فاروق ستار کے بدلتے مؤقف پر حریف سیاستدان بھی حیران رہ گئے۔ پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا کہ علم نہیں تھا کہ پی ایس پی اور متحدہ کے درمیان اتنی جلدی طلاق بھی ہو جائے گی۔ فاروق ستار کا بھی متحدہ بانی جیسا انداز تھا۔ معلوم تھا فاروق ستار 3 گھنٹے بعد استعفیٰ واپس لینے کا اعلان کریں گے۔ شہلا رضا کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ کراچی کے عوام امن چاہتے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی نے ہر چیلنج کا سامنا کیا ہے۔