خبرنامہ سندھ

دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن جیت کر تقدیر بدلیں گے: انیس

کراچی: (ملت+اے پی پی) پی آئی بی کالونی میں آفس کے افتتاح اور پرچم کشائی کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ دو ہزار اٹھارہ کا الیکشن جیت کرپاک سرزمین پارٹی ملک کی تقدیر بدلے گی۔ 23دسمبر کو حیدرآباد کے پکا قلعہ میں عوام کی عدالت سجائیں گے جبکہ شہر کا مینڈیٹ رکھنے والی تنظیم کا گھیراؤ کریں گے اور کہیں گے ہمارا حق ادھر رکھ۔