خبرنامہ سندھ

دھرنا کرنا عمران خان کا حق ہے :مولا بخش چانڈیو

کراچی: (مانیٹرن) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ دھرنے کرنا عمران خان کا حق ہے ،طاہر القادری کی سمت کا تعین جلد ہو جائے گا ۔کراچی میں پیپلز پارٹی سیکریٹریٹ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کے کراچی آنے پر ہم نے انہیں خوش آمدید کہا ،عمران خان جلسے کریں یا دھرنے دیں ،یہ ان کا حق ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ رائیونڈ مارچ کے بعد ہی پتہ چلے گا کہ عوام نے کس کا ساتھ دیا ۔مولا بخش چانڈیو نے کہاکہ طاہر القادری عالم ہیں ،ان کا احترام کرتا ہوں تاہم ان کی سمت کا تعین جلد ہو جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں ایم کیو ایم کو بہت سپورٹ کیا ،فاروق ستار سیکیورٹی کی بات کر رہے ہیں،جتنی سیکیورٹی ضروری تھی حکومت دے چکی ہے ۔ان کامزید کہنا تھا کہ صحیح حلقہ بندیوں پر پی ایس 127سے ایم کیو ایم کو بڑی ناکامی ملی اور متحدہ کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ۔ متحدہ کے امید وار وسیم احمد نے پی ایس 127میں مبینہ دھاندلی کا الزام لگا کر انتخابی نتیجے کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا