خبرنامہ سندھ

دھماکا خیز مواد کا الزام ، نائن زیرو سے گرفتار متحدہ کے کارکن عبید کے ٹو پر فرد جرم عائد

کراچی (آئی این پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو پردھماکہ خیز مواد رکھنے کے کیس میں فرد جرم عائد کر دی ، ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن عبید کے ٹو پردھماکہ خیز مواد رکھنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن عبدی کے ٹو پر فرد جرم عائد کی۔ ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ رینجرز نے 11 مارچ 2015 کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے ملزم کو گرفتار کیا تھا۔ گلبرگ تھانے نے ملزم کے خلاف دھماکہ خیز مواد رکھنے کا مقدمہ درج کیا ۔