خبرنامہ سندھ

دھماکہ خیزمواد رکھنے کا الزام ، ایم کیو ایم کارکن کو 31 سال قید کی سزا

کراچی:(آئی ای پی) انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن کو 31 سال قید کی سزا سنادی ۔ انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے جرم ثابت ہونے پر سیاسی جماعت کے ایک کارکن کو 31 سال قید کی سزا سنا دی ۔ ملزم علی حیدر کے خلاف اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں محمود آباد پولیس نے گرفتار کیا تھا ۔ ملزم کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے ۔ پولیس نے ملزم کو 30 نومبر 2013 کو گرفتار کیا تھا اور اس کے قبضے سے اسلحہ ، دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا تھا ۔