خبرنامہ سندھ

دہری شہریت کا معاملہ ڈاکٹر عشرت العباد کی رخصتی کا سبب بنا

کراچی: (ملت+اے پی پی) چودہ سال تک سندھ پر راج کرنے والے گورنر کی اچانک تبدیلی ملک کی سب سے بڑی خبر بن گئی۔ عشرت العباد چند ہفتے پہلے تک نہایت مستحکم گورنر تھے لیکن پھر پاک سر زمین پارٹی کے رہنماء مصطفیٰ کمال نے ان پر دہری شہریت کا الزام لگا دیا۔ جواباً عشرت العباد بھی غصے میں آئے اور خوب گرجے برسے۔ بس، یہی معاملہ ان کی رخصتی کی وجہ بنا۔ دو ہزار دو میں عہدہ سنبھالنے والے عشرت العباد کی توثیق تین صدور نے کی۔ انہوں نے بطور گورنر سندھ چھ وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا عشرت العباد ایم کیو ایم کے بانی کے انتہائی قریب رہے اور متحدہ اور مقتدر قوتوں کے درمیان
پل کا کردار بھی نبھاہتے رہے۔