خبرنامہ سندھ

دہشتگردوں نے قانون سے بچنے کیلئے نیا طریقہ نکال لیا

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی میں دہشتگردوں نے قانون کے شکنجے اور فارنزک رپورٹ سے بچنے کیلئے ایک نیا توڑ نکال لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ کے وقت پستول کی فائرنگ پن میں تبدیلی لاتے ہیں۔ فائرنگ پن میں تبدیلی کے باعث فارنزک رپورٹ پرانے واقعات سے میچ نہیں ہو پاتے۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ پن تبدیل کرکے 3 مختلف کاروائیاں کیں۔ گزشتہ روز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کے خول ایک دوسرے سے میچ نہیں ہوئے۔ دہشتگردوں کے پاس کم از کم تین 9 ایم ایم پستول تھے۔ کنیز فاطمہ، راشد منہاس اور یونیورسٹی روڈ واقعات سے مجموعی طور پر 24 خول پولیس کو ملے۔ ذرائع کے مطابق 2 ڈی ایس پیز پر فائرنگ میں ایک ہی گروپ ملوث ہے۔