خبرنامہ سندھ

دہشتگردوں کو پاکستان کو کمزور بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی:بلاول

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں پولیس اہلکاروں پر دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو پاکستان کو کمزور بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی،ایسے حملے اس بات کا عکاس ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاامتیاز عمل ہونا چاہیے۔بدھ کو اپنے ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے ایسے حملے ریاست کیلئے کھلا چیلنج ہے، دہشتگردوں کو پاکستان کو کمزور بنانے کی اجازت دی جائے گی،ایسے حملے اس بات کا اعکاس ہیں کہ نیشنل ایکشن پلان پر بلاامتیاز عمل ہونا چاہیے۔(خ م)