خبرنامہ سندھ

دہشت گردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد تلف

کراچی: (ملت+اے پی پی) دہشتگردوں سے برآمد ہونے والا اسلحہ اور بارودی مواد مقدمات ختم ہونے کے بعد بلدیہ فائرنگ رینج میں تلف کیا گیا۔ تلف کئے گئے مواد میں 80 کلو بارود، دو مارٹر گولے، نو دستی بم اور چار راکٹ لانچر بھی شامل تھے۔ تلف کیا جانے والا اسلحہ بارود کالعدم تنظیموں کے کارندوں سے برآمد کیا گیا تھا۔