خبرنامہ سندھ

دیگر ادارے بھی بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ سے تعاون کریں

کراچی (ملت + آئی این پی) کراچی کو جہاں پاکستان کا معاشی حب ہونے کا اعزاز حاصل ہے وہیں بلدیہ غربی کو بھی یہ اعزاز حاصل ہے کہ کراچی پورٹ کے ساتھ ساتھ کئی نجی و سرکاری اداروں کے دفاتر فیکٹریاں اور کارخانے بھی یہاں موجود ہیں جوکہ نہ صرف ملک کی معاشی ترقی میں بھرپور کردار ادا کررہے ہیں، بلکہ عوام کو روزگار کی فراہمی کا بھی ایک بڑا ذریعہ ہیں, ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے عارف حبیب کارپوریشن کے CEO محمد اعجاز کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ایڈمنسٹریٹر نے وفد کو انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ وسائل محدود ہونے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے بلاتفریق سہولیات کی فراہمی کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھا جارہا ہے اس موقع پر عارف حبیب کارپوریشن کے CEO نے انتظامیہ بلدیہ غربی کی جانب سے عوامی سہولیات کی فراہمی کیلئے کئے جانے والے کاموں کو سراہتے ہوئے کہا کہ خصوصا گذشتہ دنوں پاکستان نیوی کی جانب سے منعقد ہونے والی امن 2017 ایکسرسائز کے موقع پر صفائی ستھرائی ،تعمیر و مرمت اور تزئین و آرائش کے حوالے سے جو اقدامات کئے گئے تھے ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے وہ کم ہے انتظامیہ کی کارکردگی سے متاثر ہوکر عارف حبیب کارپویشن نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی کیلئے انتظامیہ سے مکمل تعاون کیا جائے گا ایڈمنسٹریٹر نے عارف حبیب کارپوریشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اگر دیگر ادارے بھی عارف حبیب کارپوریشن کی طرح آگے بڑھ کر بلدیہ غربی کی تعمیر و ترقی میں انتظامیہ سے تعاون کریں تو سہولیات کی فراہمی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جاسکتا ہے۔