خبرنامہ سندھ

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کیلئے گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل

گڑھی خدا بخش (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 38 ویں برسی پر گڑھی خدا بخش میں انتظامات مکمل کر لئے گئے آصف زرداری ، بلاول بھٹو اور وزیر اعلیٰ سندھ بھی نوڈیرو پہنچ گئے ۔ تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے قافلے پہنچ رہے ہیں ۔ حکومت سندھ نے آج صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کر رکھا ہے ۔ سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر گڑھی خدا بخش میں گہما گہمی ، ملک کے مختلف شہروں سے قافلوں کی گاڑیوں اور ٹرین کے ذریعے لاڑکانہ آمد جاری ہے ، مزار اور جلسہ گاہ کو بینرز اور پارٹی پرچموں سے سجا دیا گیا ۔ استقبالیہ ، میڈیکل کیمپ اور کارکنان کے لئے 42 کیمپس لگائے گئے ہیں ۔ سیکورٹی انتظامات کے تحت 7 ہزار پولیس اہلکار تعینات ہیں ۔