خبرنامہ سندھ

رابطہ کمیٹی نےکارکنان کوبانی ایم کیوایم کا خطاب سننےسےروک دیا

متحدہ قومی موومنٹ:(اے پی پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے کارکنان کو سوشل میڈیا پر بانی ایم کیو ایم کا خطاب سننے سے روک دیا ہے۔ بانی ایم کیو ایم کے لندن سے آنے والے بیان پر ردعمل میں رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کارکنان 23 اگست کی پالیسی پر عمل پیرا رہیں،خلاف ورزی کرنے والے کارکنان کی رکنیت ختم کردی جائے گی۔ بانی ایم کیوایم نے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں آج کسی بھی وقت سوشل میڈیا پر خطاب کرنے کااعلان کررکھا ہے ۔