خبرنامہ سندھ

راجن پور: کوچ اور ٹرالر میں تصادم بچی جاں بحق، 15 زخمی

راجن پور (ملت + آئی این پی) انڈس ہائی وے پر کوچ اور ٹرالر میں تصادم میں بچی جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 15 افرادزخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیاگیا ۔زرائع کے مطابق راجن پور انڈس ہائی وے کے قریب مسافر کوچ ٹرالرسے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں ایک بچی جاں بحق اور خواتین سمیت15افراد زخمی ہوگئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ مسافرکوچ کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا۔ بچی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی ۔