خبرنامہ سندھ

راولپنڈی سےاغواء یوکرینی خاتون تھرپارکرسےبازیاب

مٹھی: (اے پی پی) تین سال قبل راولپنڈی سے اغواء ہونے والی یوکرینی خاتون کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے تھرپارکر سے بازیاب کروالیا ہے۔ ایس ایس پی ضلع تھرپارکرکے مطابق اکتیس سالہ کترینہ نامی خاتون کوخنیسر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقعہ کتھو نامی علاقے سے بازیاب کرواتے ہوئے مبینہ اغواء کارکو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔ مغوی خاتون کے مطابق انہیں عبدالمناف نوہریو نامی شخص راولپنڈی سے اغواء کے تھرپارکر لایا تھا۔ تاہم ملزم کے والدین نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے بیٹے نے یوکرینی خاتون سے شادی کی ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کے خلاف تھانہ میندرا میں 130/2013 ایف آئی آر درج کر کے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔