خبرنامہ سندھ

رحمان بھولا کی حوالگی؛ ایف آئی اے ٹیم کی انٹرپول حکام سے ملاقات

کراچی: (ملت+اے پی پی) کراچی میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا کی حوالگی کے لئے تھائی لینڈ جانے والی ایف آئی اے کی ٹیم نے انٹرپول حکام سے دوسری ملاقات کی ہے۔ ٹیم میں ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر بدر بلوچ اور انسپکٹر رحمت ڈومکی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے ٹیم کی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے بھی ملاقات کرائی گئی۔ تھائی لینڈ میں ملزم عبدالرحمان بھولا کو میڈیکل ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد ملزم کو سخت سیکیورٹی میں پاکستان لایا جائے گا۔