رفاعی پلاٹوں پر قابض مافیا کیخلاف کارروائی، 7 شادی ہال مسمار
کراچی:(ملت آن لائن) شہر قائد کے سینکڑوں رفاعی پلاٹوں پر قبضہ عدالتی احکامات پر کے ڈی اے کا انسداد تجاوزات سیل حرکت میں آگیا۔ برسا برس سے رفاعی پلاٹوں پر قابض مافیا کے خلاف دوسرے روز بھی کارروائی جاری رہی۔ گلستان جوہر میں رفاعی پلاٹ پر قائم شادی ہال سمیت دیگر تین غیرقانونی تعمیرات کو مسمار کر دیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے بھی آپریشن کا جائزہ لینے پہنچے اور قبضے میں ملوث کے ڈی اے افسران اور عملے کے خلاف کارروائی کا بھی عندیہ دیا۔ عدالتی احکامات اور تمام تر کوششوں کے باوجود دو روز میں محض 11رفاعی پلاٹوں پر قائم تعمیرات ہی مسمار کی جا سکی ہیں۔