رفاہی پلاٹوں پرغیرقانونی شادی ہالوں کے خلاف آپریشن جاری
کراچی:(ملت آن لائن) سپریم کورٹ کے حکم پر کے ڈی اے کی جانب سے کراچی کے مختلف علاقوں میں رفاہی پلاٹوں پر قائم شادی ہالز کو بلڈوز کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ غیر قانونی شادی ہالوں کیخلاف سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی متحرک ہوٓگئی، رفاہی پلاٹوں پرغیر قانونی شادی ہالز پر کے ڈی آے کا آپریشن جاری ہے۔ کراچی کے علاقے کورنگی میں پارک کی زمین پر بنے شادی ہال کو بلڈوز کردیاگیا، اوکھائی میمن جماعت نے کے ڈی اے حکام کے خلاف کراچی پریس کلب کے سامنے سخت احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ڈی اے حکام کیخلاف نعرے لگائے اور افسران کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، میڈیا سےے گفتگو کرتے ہوئے صدر اوکھائی جماعت عبدالوحید میمن نے الزام لگایا کہ کے ڈی اے حکام عدالتی حکم کی آڑ میں غنڈہ گردی کر رہے ہیں۔ عبدالوحید میمن نے مزید بتایا کہ مسمارکی جانیوالی اوکھائی جماعت کی عمارت فلاحی کاموں میں استعمال ہورہی تھی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی بھی تجاوزات کیخلاف متحرک ہے۔ ایس بی سی اے کورنگی، نارتھ ناظم آباد، جمشید ٹاؤن، گلشن اقبال میں کارروائیاں کرے گی۔