خبرنامہ سندھ

رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات، 185 شہری جاں بحق

رواں سال کراچی میں ٹریفک حادثات، 185 شہری جاں بحق
کراچی:(ملت آن لائن) ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں شہریوں کی جانیں لینے لگی۔ ٹریفک حادثات میں سب سے زیادہ موٹر سائیکل سوار نشانہ بنے۔ تیز رفتار گاڑیوں کی ٹکر سے 109 موٹر سائیکل سوار اور 48 راہگیر جاں بحق ہوئے۔ رواں سال سب سے زیادہ ٹریفک حادثات ضلع غربی میں ہوئے، دوسرے نمبر پر وسطی اور تیسرے پر ضلع شرقی رہا۔ مختلف علاقوں میں ہونے والے 203 ٹریفک حادثات میں 185 شہری جاں بحق ہوئے۔
ڈی آئی جی ٹریفک کہتے ہیں کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث حادثات ہوتے ہیں۔ ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریلرز سے ہونے والے حادثات میں 30 اور واٹر ٹینکرز کے حادثات میں 27 افراد جاں بحق ہوئے۔ ٹرکوں نے 26، ڈمپرز نے 14، کوچز نے 13 اور منی بسوں نے 28 افراد کی جان لی۔