خبرنامہ سندھ

رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے

رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے

کراچی: (ملت آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔ سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔

…………………………….

اس خبر کو بھی پڑھیے…سندھ ہائیکورٹ کا شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے انکار

کراچی:(ملت آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست پر سماعت سے انکار کردیا۔ پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن پر محکمہ اطلاعات میں 5 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزامات ہیں اور اس کیس میں 23 اکتوبر کو سندھ ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی جس کے بعد نیب نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا۔ کرپشن کیس: سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی گزشتہ روز سپریم کورٹ نے شرجیل میمن کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد آج سندھ ہائیکورٹ نے ان کی درخواست سننے سے انکار کردیا ہے۔ سابق وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے وکیل لطیف کھوسہ نے ان کی ضمانت کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ شرجیل میمن بیمار ہیں اور جیل میں طبی سہولیات بھی نہیں۔ کرپشن کیس: سابق وزیر شرجیل میمن سندھ ہائیکورٹ سے گرفتار لطیف کھوسہ کے مؤقف پر سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفار کیا کہ بعد از گرفتاری کی درخواست ہے اس میں اتنی کیا جلدی ہے۔ عدالت نے شرجیل میمن کو درخواست رولز کے تحت آفس میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سے انکار کردیا۔ واضح رہے کہ شرجیل میمن پیپلزپارٹی کے گزشتہ دور حکومت میں سندھ کی وزارت اطلاعات سمیت مختلف وزارتوں کے وزیر رہے۔