خبرنامہ سندھ

ریاض الحق کی ہلاکت کےالزامات بےبنیاد ہیں: ترجمان رینجرز

کراچی: (اے پی پی) ترجمان رینجرز کی جانب سے ریاض الحق کی ہلاکت کے حوالے سے وضاحت دی گئی کہ رینجرز حراست میں ان کی ہلاکت کے الزامات بے بنیاد ہیں۔ گزشتہ کئی دنوں سے ایک سیاسی جماعت کی جانب سے بے بنیاد الزامات لگائے جا رہے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں۔ الزامات کا مقصد کراچی آپریشن کا منفی تاثر دینا ہے۔