خبرنامہ سندھ

رینجرزاختیارات کومیڈیا نےایشو بنایا ہے، وزیراعلی سندھ

وزیراعلی سندھ:(آئی این پی) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہےکہ رینجرز اختیارات کو میڈیا نے ایشو بنایا، یہ کوئی بڑا ایشو نہیں وزیراعلی کے پاس ایسی ہزاروں سمریاں آتی ہیں۔ دبئی میں نومنتخب وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور سابق صدر آصف زرداری کے درمیان ملاقات 5 گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں امن و امان کی صورتحال اورسیاسی امور پر گفتگو کی گئی۔ مراد علی شاہ نے قائد ایوان بنانے پر آصف زرداری کا شکریہ ادا کیا، ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آصف زرداری سے رہنمائی لیتے رہتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ملاقات میں سندھ کابینہ کے وزرا کے قلمدانوں سے متعلق بات نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ کابینہ کے وزراکے قلمدانوں سے متعلق ذمےداری میری ہے۔ مراد علی شاہ نے بتایاکہ عوام کی خدمت کرنا میری اولین ترجیح ہے۔کو چیئرمین پالیسی دیتے ہیں صوبائی سطح پر فیصلے لینے کا اختیارحاصل ہے۔