خبرنامہ سندھ

رینجرزاورحساس اداروں کامشترکہ آپریشن، اسد کھرل گرفتار

حیدر آباد: (آئی این پی) حیدر آباد کے قریب حساس ادارے اور رینجرز نے مشترکہ آپریشن کیا۔ رینجرز کو مطلوب انتہائی اہم ملزم اسد کھرل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے دوست اسد کھرل کی گرفتاری کا انکشاف پروگرام دنیا کامران خان کے ساتھ میں کیا گیا۔ رینجرز نے ملزم سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اسد کھرل کی گرفتاری کیلئے رینجرز نے لاڑکانہ سمیت کئی علاقوں میں کارروائیاں کی تھیں جس دوران اس کے کئی اہم ساتھیوں کو حراست میں لیا گیا تھا۔ اسد کھرل کا معاملہ کئی روز سے سندھ حکومت اور رینجرز کے درمیان وجہ تنازعہ بنا ہوا ہے۔ صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال ملزم کی سرپرستی سے انکار کر چکے ہیں۔ گرفتاری سے اہم انکشافات سامنے آنے کا امکان ہے۔