خبرنامہ سندھ

رینجرزنےاسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑلی

کراچی: (آئی این پی) کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 4 کے قریب رینجرز نے کارروائی کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ ایک مکان میں مارا گیا۔ برآمد کیے گئے اسلحہ میں ایل ایم جی، 5 ایس ایم جیز ، رپیٹر اور گولیاں بھی شامل ہیں۔ گلشن اقبال میں بھی رینجرز نے چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے اسلحے میں کلاشنکوف اور اسنائپرز کے رائونڈز شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق لانڈھی اور گلشن اقبال سے برآمد ہونے والا اسلحہ شہر میں بدامنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال کیا جانا تھا ۔ چھاپے پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مارے گئے۔