خبرنامہ سندھ

رینجرزنےڈاکٹرعامر لیاقت کوتحویل سے رہا کردیا

کراچی:(اے پی پی) رینجرز نے ڈاکٹرعامر لیاقت کو رہا کردیا گیا جبکہ ایم کیو ایم رہنما قمر منصور ، شاہد پاشا اور کنور نوید جمیل کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ رینجرز نے ایم کیوا ایم کے رہنما ڈاکٹرعامر لیاقت کو رہا کردیا گیا، انھیں گزشتہ روز انکے آفس سے حراست میں لیا گیا تھا۔ ایم کیو ایم قائد کی ملک مخالف تقریر پر ڈاکٹرعامر لیاقت نے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں پاکستان سے محبت کرتا ہوں اور مرتے دم تک کرتا رہوں گا۔ اس سے قبل کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور ، شاہد پاشا اور کنور نوید جمیل کو پیش کیا گیا ، تینوں رہنماؤں کو منہ پر کپڑا ڈال کر سخت سکیورٹی میں عدالت لایا گیا تو وکلا اور شہریوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما قمر منصور ، شاہد پاشا اور کنور نوید جمیل کو تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔