خبرنامہ سندھ

رینجرزکا ٹارگٹڈ آپریشن،دو افراد گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی)کراچی میں صدر بوہری بازار میں رینجرز نیٹارگٹڈ آپریشن کرکے دو افرادکو گرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق صدر بوہری بازار کے قریب رینجرز نے مخصوص مقامات پر ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے انہیں نامعلوم مقام پر منقتل کردیا ۔ پاک کالونی پولیس نے بھی اسنیپ چیکنگ کے دوران اسلم خان نامی ڈکیت کو گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ عزیز بھٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ۔دوسری جانب لسبیلہ چوک کے نزدیک شہریوں نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک ڈاکو کو دبوچ لیاجبکہ ڈاکو کا دوسرا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔مشتعل شہریوں نے ڈاکو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد سولجر بازار پولیس کے حوالے کردیا۔