خبرنامہ سندھ

رینجرزکی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی، زیرزمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد

کراچی: (اے پی پی) اورنگی ٹاؤن قصبہ کالونی میں رینجرز نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران زیر زمین چھپایا گیا اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحہ میں کلاشنکوف، رائفل، نائن ایم ایم پستول، بولٹ پروف جیکٹس، بارودی مواد اور سینکٹروں کی تعداد میں گولیاں شامل ہیں۔ ادھر کلفٹن بوٹ بیسن پر پولیس چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار ہوئے۔ ملزمان صاحب خان، زابط خان اور سلیم اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملیر سالار کمپاؤنڈ سے 3 افراد کے قتل میں ملوث ملزم سرفراز کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کا تعلق گینگ وار کے سہیل ڈاڈا گروپ سے ہے۔