خبرنامہ سندھ

رینجرزکی کارروائی، سیاسی جماعت کے2 کارکنان گرفتار

کراچی: (اے پی پی) کراچی کے علاقے ملیر آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب رینجرز نے سیاسی جماعت کے دفتر پر چھاپہ مارکردو کارکنان کو حراست میں لے لیا۔ زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورنگی میں مبینہ ڈاکو پر تشدد کرنے والے افراد کے خلاف تھانہ کورنگی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فوٹیجز کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائیگا۔ 21 جولائی کو شہریوں نے مبینہ ڈاکو کو تشدد کرکے نالے میں پھینک کر ہلاک کر دیا تھا۔