خبرنامہ سندھ

رینجرزکی کارروائی؛ ایم کیوایم کےدودفاترسےاسلحہ برآمد

کراچی: (اے پی پی) کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ۔ رینجرز نے گولیمار اور نیو کراچی میں کارروائی کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں ، یہ اسلحہ ایم کیو ایم کے یونٹ آفس اور سیکٹر آفس کے قریب چھپایا گیا تھا ۔ گولیمار میں ایم کیو ایم کے یونٹ آفس 167 کے لان اور نیو کراچی میں سیکٹر آفس کے قریب چھپایا گیا اسلحہ برآمد کیا گیا ۔ ان میں ایک ایل ایم جی ، بارہ ، سات ایم ایم رائفل ، دو ایس ایم جی شامل ہیں ۔ ایس ایم جی کے 25 سو اور سات ایم ایم رائفل کے 150 راؤنڈ بھی ملے ۔ رینجرز کے ترجمان کا کہنا ہے کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ کراچی میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ میں استعمال ہونا تھا ۔