خبرنامہ سندھ

رینجرزکی کارروائی؛ لشکرجھنگوی کے ملزمان گرفتار

کراچی: (ملت+آئی این پی )رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے تین دہشت گردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ۔ کراچی میں رینجرزکی جانب سے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں، کارروائیوں کے نتیجے میں القاعدہ برصغیر اور لشکر جھنگوی کے 3 مبینہ دہشتگردوں سمیت 19 جرائم پیشہ افراد گرفتار کیے گئے۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ، ایرانی ڈیزل سے بھرے ہوئے ڈرم اور دیگر سامان برآمد کرلیا گیا ہے ۔