خبرنامہ سندھ

رینجرز اختیارات کی مدت ختم

کراچی: (ملت+اے پی پی) صوبائی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر تاخیری حربوں کا استعمال شروع ہو گیا۔ رینجرز اختیارات میں توسیع کی سمری تاحال وفاقی حکومت کو نہیں بھجوائی گئی۔ رینجرز اختیارات میں اٹھارہ اکتوبر دو ہزار سولہ کو توسیع کی گئی تھی۔ خصوصی اختیارات کے تحت رینجرز جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کے خلاف آزادانہ کارروائی کرتی ہے۔ موجودہ وزير اعلیٰ سندھ سيد مراد علی شاہ نے چارج سنبھالتے ہی رينجرز کے اختيارات ميں تين ماہ کی توسيع کی تھی۔