خبرنامہ سندھ

رینجرز نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو تفتیش کیلئے طلب کر لیا

کراچی:(آئی این پی) رینجرز کے ہاتھوں گرفتار لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ رینجرز نے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا ۔ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ سے تفتیش میں اہم پیش رفت ، عزیر بلوچ نے بڑے بڑے نام لینے شروع کر دیئے ۔ رینجرز ذرائع کے مطابق عزیر بلوچ نے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کئے ہیں جس کے بعد سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کو تفتیش کے لیے طلب کرلیا گیا ۔ ذوالفقار مرزا سے عزیر بلوچ کے دیے گئے بیانات کی روشنی میں تفتیش کی جائے گی ۔ اس سے پہلے ذوالفقار مرزا عزیر بلوچ کو قریبی ساتھی اور اپنا بھائی بھی قرار دے چکے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق ذوالفقار مرزا کے دور میں لیاری گینگ وار کو تین لاکھ سے زائد اسلحہ لائسنس فراہم کیے گئے تھے